لاہور(سپورٹس رپورٹر) فیصل آباد سٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز فاروق نے کہا ہے کہ ملک میں کلب کرکٹ کا ڈھانچہ مضبوط بنائے بغیر باصلاحیت کھلاڑیوں کا سامنے آ ناممکن نہیں ہے۔ کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے کلب کرکٹ کو پروفیشل بنیادوں پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں اعجاز فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کا سنہری دور اٹھا کر دیکھیں تو ہمیں کلب کی سطح سے ہی تیار کرکٹرز ملتے جن میں توصیف احمد، وسیم اکرم، عبدالقادر، انضمام الحق، مشتاق احمد، وقاریونس، عاقب جاوید، یونس خان، کامران اکمل سمیت ان گنت سٹار کھلاڑی کلب کرکٹ ہی سے میسر آئے۔ ہم نے نوجوان کھلاڑیوں کو آ گے بڑھنے میں مدد دینے کے لئے ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کریں۔
کلب کو مضبوط بنائے بغیر باصلاحیت کرکٹرز کا سامنے آنا ممکن نہیں : اعجاز فاروق
May 06, 2019