چائینیز اورسیز سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گریجویشن تقریب

May 06, 2019

اسلام آباد(نا مہ نگار)چائینیز اورسیز سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گریجویشن کی تقریب پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد ہوئی،تقریب میں چین کے سفیر یائو جنگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آپ نے پاکستان میں رہ کر چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے،انہوں نے طلباء نے پاکستان اور چین کی ترقی میں اہم کردار اداکرنا ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ چین کے پاکستان میں پڑھنے والے طلبا ء کی گریجویشن کی تقریب میں شریک ہوا ہوں۔ طلباء نے یہاں رہ کر نہ صرف علم حاصل کیا بلکہ دوستی،بھائی چارے اور ہم آہنگی کا علم بلندکیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود بھی 40سال قبل چین گئے تھے اور کوشش کی کہ چین کے لوگوں سے علم حاصل کر سکوں میں اب تک نوے دفعہ چین جا چکا ہوں،ایچ ای سی کی نمائندہ نور آمنہ ملک ،سابق سفیر ریاض کھوکھر،چینی سفارتخانے کے کلچرل قونصلر ژانگ ہیکنگ و دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مزیدخبریں