مقبوضہ کشمیر:نام نہاد بھارتی انتخابات کا بائیکاٹ،مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے آج (پیر) مقبوضہ وادی میں نام نہاد بھارتی پارلیمانی انتخابات کے پانچویں اور آخری مرحلے کامکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کا اعادہ کیاہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لوک سبھا کے حلقے اسلام آباد کی نشست والے اضلاع شوپیاں اور پلوامہ میں آج (پیر) مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔لداخ میں بھی آج انتخابی ڈرامہ رچایا جارہاہے۔ بھارتی فورسز نے انتخابی ڈرامے کو یقینی بنانے کے لیے جنوبی کشمیر میں متعددنوجوانوں کو گرفتارکیاہے۔

سینئر حریت رہنما اور تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نوجوانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد انتخابات محض ایک فوجی مشق ہے جس کا مقصد تنازعہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو نقصان پہنچانا اور عالمی برادری کو گمراہ کرناہے۔

ای پیپر دی نیشن