مری میں نادرہ آفس کے باہر مردوخواتین کا رش

مری(نامہ نگار خصوصی) ملک بھر کی طرح مری بھی نادرہ آفس کو عوام کیلئے کھول دیاگیا ہے ، آفس کے باہر مردوخواتین کا رش دیکھاجارہا ہے، لمبی لمبی مردوخواتین کی قطاریں حکومتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کی مکمل چھٹی ہے جبکہ نہ تو ماسک پہنے کی زحمت گوارہ کی جا رہی ہے ۔نہ سماجی فاصلے کو مدنظرر کھا جار ہا ہے ۔ایسے میں نادرہ آفس اور تحصیل انتظامیہ کی طر ف سے حکومت ہدایات پر عملدرآمدکرانے کے کوئی اقدامات دیکھنے میں نہیں آ رہے ہیں ۔ اس صورتحال میں کوروناوائرس کے پھیلائو کے بڑھنے کے امکا نا ت زیادہ ہورہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے تحصیل انتظامیہ اے ایس پی مری اورنادرہ آفس کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اس صورتحال کوروکنے کے انتظامات کئے جائیں اور سماجی فاصلے اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کور وکا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن