کراچی (کامرس رپورٹر)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ پٹرول اورمقامی گیس کی قیمت کا فرق ختم ہونے ے سی این جی سیکٹر تباہ ہو رہا ہے۔پٹرول کی قیمت میں کمی کے ساتھ مقامی گیس کی قیمت میں کمی ضروری ہے کیونکہ دونوں منسلک ہیں۔ مہنگی گیس ٹیکسوں کے ناقابل برداشت بوجھ اور حکومت کی عدم توجہ سے ہزاروں ڈیلر دیوالیہ،چار لاکھ ملازم بے روزگاراور چار سو ارب کی سرمایہ کاری ضائع ہو جائے گی جبکہ سی این جی پر چلنے والی وہ پانچ لاکھ گاڑیاں بھی رک جائیں گی جو پٹرول پر چل ہی نہیں سکتی ہیں۔غیاث پراچہ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سالہا سال سے سبسڈی کے نشے میں مبتلاء بعض پسندیدہ شعبوں کو سستی گیس دے کر اسکا سارا بوجھ سی این جی سیکٹر پر ڈالا جا رہا ہے جس اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہر شعبہ اپنا بوجھ خود اٹھائے کیونکہ سی این جی سیکٹر نے با اثر اور لاڈلے شعبوں کا ٹھیکہ نہیں لیا ہوا ۔دوسرے شعبوں کی سبسڈی کا بوجھ سی این جی سیکٹر نہ ڈالا جائے تو گیس سستی ہو جائے گی۔
پٹرول اورگیس کی قیمت کا فرق ختم ‘سی این جی سیکٹر تباہ ہوگیا، غیاث پراچہ
May 06, 2020