احسن اقبال کو احساس امدادسے 12ہزارکا پیغام: فراڈ ہورہا، لیگی رہنما

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کو بھی احساس امداد پروگرام کا میسج آیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ12ہزار روپے وصول کرلیں۔ میسج میں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے پہلے وصول کر لیے ہیں تو میسج ضائع کر دیں۔ احساس امداد پروگرام کا میسج آنے پر مسلم لیگ ن کے سیکر ٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ احساس کے نام پر فراڈ ہو رہے ہیں۔ اندازہ کریں کیسے پیسے بانٹے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن