اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب گندم خریداری رپورٹ پیش کی جائیگی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ ایجنڈے کے تحت رواں سال گندم کی سرکاری خریداری کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ پاور ہولڈنگ کمپنی کیلئے 40 ارب روپے کی خود مختار گارنٹی پر وزارت خزانہ کی سمری پیش کی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کے سپیشل سکولز اور ٹیلی کمیونی کیشن مانیٹرنگ کے دو منصوبے بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ نیشنل الیٹکرک وہیکل پالیسی کیلئے مراعاتی پیکیج کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں کپاس کی فصل کی امدادی قیمت سے متعلق سمری بھی پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں متعدد اداروں کی ٹیکنیکل گرانٹ بھی منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...