بھارت پاکستان کیخلاف کسی بڑی مہم جوئی کا مرتکب ہو سکتا ہے

اسلام آباد ( عبداللہ شاد) آنے والے چند دنوں میں بھارت پاکستان کیخلاف کسی بڑی مہم جوئی کا مرتکب ہو سکتا ہے۔ بھارت کے سرکاری اور نجی میڈیا پر پاکستان کیخلاف ایک ہیجان کی کیفیت پائی جا رہی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے ہندواڑا میں قابض بھارتی فوج کے کرنل ، میجر اور متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارتی میڈیا نے اس واقعے کا الزام بھی پاکستان کے سر مڑھ دیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس واقعے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف زہر افشانی کی اور کہا کہ ’’ ہم اس نقصان کو نہیں بھولیں گے‘‘۔ موصوف کی بات میں کی تہہ میں چھپی دھمکی واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے فنڈڈ ٹی وی چینلز ’’ زی نیوز‘‘ اور ’’ ری پبلک ٹی وی‘‘ نے اپنے طور پر بدلہ بدلہ کی گردان لگا رکھی ہے۔ بھارتی فوج کے ریٹائرڈ فوجی جرنیل اور دفاعی تجزیہ کار بخشی نے انڈیا ٹی وی کو انٹرویو دیتے کہا کہ پاکستان کو ایسی چوٹ لگائی جائے گی کہ وہ سرجیکل سٹرائک اور بالا کوٹ کے ( نام نہاد) واقعات کو بھول جائے گا۔ بھارت کے اندر مودی سرکار کو اس وقت عوام اور میڈیا کی طرف سے انتہائی دبائو کا سامنا ہے، آرٹیکل 370 کے خاتمے کے متعلق بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، ایسے میں مودی کو ایک ایسے واقعے کی ضرورت ہے جس سے ہندوستانی عوام میں قدرے جوش کی لہر کو دوڑایا جا سکے اور اندرونی مسائل کی طرف سے ان کا دھیان بٹ جائے۔ پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی مبصرین کو ایل او سی کے دورے کی دعوت دیئے جانے کے بعد اب مودی سرکار ایک خاص حد سے زیادہ ایل او سی کی بابت پر پاکستان کے خلاف زہر نہیں اگل سکتی، اس لئے منظرنامے کا رخ پلٹنے کیلئے آنے والے چند دنوں میں بھارت پاکستان کے خلاف بڑی سطح پر مہم جوئی کا مرتکب ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...