کرونا کا پھیلائو روکنے کیلئے سندھ حکومت کے فیصلے بروقت، وفاق نے کوئی فنڈز نہیں دیئے: مرتضیٰ وہاب

May 06, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے حوالے سے بروقت فیصلے کئے، یومیہ کورونا ٹیسٹس کی تعداد کو بڑھایا سندھ حکومت نے جامعہ کراچی میں ملک کی سب سے بڑی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جسکی ٹیسٹنگ استعداد یومیہ 8سو تھی جسے بڑھا کر چوبیس سو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کورونا سے نمٹنے کے لئے عوام کا ساتھ ضروری ہے سماجی فاصلہ، ماسک پہننا اور گھروں میں قیام کرنا ہوگا سندھ حکومت نوے فیصد کورونا ٹیسٹ مفت کررہی ہے سرکاری ہیلپ لائن پر فون کرکے گھر بیٹھ کر ٹیسٹ کرائے جاسکتے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے ڈاکٹر فرقان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعلی سندھ نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے آج بدھ کے روز رپورٹ آجائیگی سندھ حکومت نے 250 ڈسپوز ایبل وینٹی لیٹرز خریدنے کا فیصلہ کیاہے پچاس ڈسپوزایبل وینٹی لیٹرز مل چکے ہیں جبکہ صوبائی محکمہ صحت نے 163وینٹی لیٹرز خریدنے کا فیصلہ کیاہے تنقید کرنے سے کچھ نہیں ہوگا اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عالمی وبا سے نمٹنا ہوگا وہ منگل کو سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے صوبائی وزیر شبیر بجارانی اور دیگر انکے ہمراہ تھے بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اقدامات اور تعریف مخالفین کو پسند نہیں آئی 26فروری کو پہلا کیس رپورٹ ہونے پر سندھ حکومت نے ٹاسک فورس بنائی سندھ حکومت کی سہ جہتی حکمت عملی ہے ٹریس،ٹیسٹنگ اور ٹریٹمنٹ سندھ حکومت کی حکمت عملی ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ حکومت کے اقدامات کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 13کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹریز ہیں۔ ہم کورونا ٹیسٹ کی استعداد بڑھانے جارہے ہیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ 283وینٹی لیٹرز سندھ کیسرکاری اسپتالوں میں موجود ہیں 14مریض سندھ میں وینٹی لیٹرز پر ہیں سندھ حکومت نے250ڈسپوز ایبل وینٹی لیٹرز خریدنے کا فیصلہ کیاہے پچاس ڈسپوزایبل وینٹی لیٹرز مل چکے محکمہ صحت سندھ نے 163وینٹی لیٹرز خریدنے کا فیصلہ کیاہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فرقان کے انتقال کا افسوس ہوا ۔ ا نکوائری رپورٹ آج صبح تک آجائیگی۔ ڈاکٹر فرقان کی موت کی وجہ وینٹی لیٹرز کی عدم دستیابی کی نہیں ہے مزید تحقیقاتی رپورٹ آنے پر سب ظاہر ہوجائیگا پی ٹی آئی والوں کی تنقید کا جواب دیکر وقت ضائع نہیں کرناچاہتا۔ وفاقی حکومت نے سندھ کو کوئی فنڈز نہیں دئیے اگر پی ٹی آئی سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی ہماری بات مانتی توآج صورتحال مختلف ہوتی۔

مزیدخبریں