توانائی شعبے کیلئے 200 ارب روپے کے سکوک بانڈز کا اجراء مؤخر

May 06, 2020

اسلام آباد(نیٹ نیوز) حکومت نے توانائی شعبے کیلئے 200 ارب روپے کے سکوک کااجراء مؤخر کردیا ، سکوک کی بک بلڈنگ گزشتہ روزپاکستان سٹاک مارکیٹ میں شروع ہونا تھی۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے توانائی شعبے کیلئے 200 ارب روپے کے سکوک کااجراء آگے بڑھادیا ہے، پاکستان انرجی سکوک اب رواں ماہ کے وسط میں جاری کئے جائیں گے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق تاخیر کی وجہ سے کرونا کے باعث ڈسٹربیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے قواعد و ضوابط کے اجراء میں تاخیر ہے۔ سکوک وفاقی حکومت کی ملکیت پاورہولڈنگ لمیٹڈ کرے گی۔پاکستان انرجی سکوک شرعی اصولوں کے مطابق دس سال کی مدت کیلئے ہوں گے، پاکستان انرجی سکوک کو حکومت پاکستان کی گارنٹی سے جاری ہوئے ہیں اور ان پر منافع 6 ماہ کے کائبور کے مساوی دیا جائے گا، انرجی سکوک ٹوکی فروخت بک بلڈنگ کے ذریعے کی جائے گی۔

مزیدخبریں