لاہور(خصوصی نامہ نگار )مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے نامور علمائے کرام اور شیعہ عمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم علی ؑ کے موقعہ پر ہونے والے مذہبی پروگراموں میں حکومت رکاوٹ بننے سے گریز کرے۔یوم علی ؑکی مناسبت سے مجالس پر کسی قسم کی پابندی قابل قبول نہیں۔