عوامی مقامات پر احتیاطی تدابیر پرصرف دس فیصد عمل ہورہا ہے:طاہر اشرفی

May 06, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی، مولانااسد زکریا قاسمی،مولانا محمد رفیق جامی، علامہ عبدالحق مجاہد ودیگر نے سروے کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وباء کے خاتمے کے لئے جتنا تعاون پاکستان کے علمائ، آئمہ، خطباء اور مساجد کی انتظامیہ نے کیا کسی اور طبقے نے اتنا تعاون نہیں کیا۔شاپنگ مالز ،بازار ،سبزی منڈیوں اور دیگر عوامی مقامات پر احتیاطی تدابیر پرصرف دس فیصد عمل ہورہا ہے، کہیں اس سے زیادہ ایس او پیز پر عمل دکھائی نہیں دیتا۔

مزیدخبریں