راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز راولپنڈی یورالوجی انسٹی ٹیوٹ سے مزید سات مریض صحتیاب ہو کر گھروں کوروانہ ہوگئے ہیں ،زرائع کے مطابق یورالوجی انسٹیٹیوٹ سے ابتک صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 204 ہوگئی ہے جبکہ204 کورونا مریض اب بھی زیر علاج ہیں اورپانچ مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے ،بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں کورونا پازٹیو کے 9 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 26 مریضوں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ ابھی آنا باقی ہیں۔
یورالوجی انسٹی ٹیوٹ سے کورونا کے مزید سات مریض صحت یاب ہو کر گھروں کوروانہ
May 06, 2020