سندھ میں ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ ہورہا ہے وفاق اقدامات اٹھانے سے قاصر ہے،نثارکھوڑو

May 06, 2020

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی مشیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ جاری ہے مگر وفاقی حکومت اقدامات اٹھانے سے قاصر ہے، سندھ کیجانب سے وفاق کو ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے متعدد بار ایریل اسپری کی درخواست کے باجود وفاق نے سندھ کو ٹڈی دل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اگر وفاقی حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے ایریل اسپرے کرانے کے اقدامات نہیں کئے اور غذائی تحفظ نہیں دیا تو معاشی تباھی ہوگی جس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی وفاقی حکومت نیٹڈی دل کے خاتمے کے لئے ایریل اسپری کرانے کا وعدہ کیا تھا مگر وفاق کے وعدے صرف باتیں ثابت ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں