لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیا گیا جس کے بعد کورونا ٹیسٹس کے لئے سول اسپتال کی سینٹرل لیباریٹری میں قائم کورونا پی سی آر لیب کا کام جاری ہے جہاں مشینیں بھی پہنچ گئیں ہیں جبکہ کراچی سے آنے والی تکنیکی ٹیمیں مشینیں انسٹال کرنے میں مشغول ہے، لیب کے لیے تین ماہر بائیولاجسٹ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے تربیت حاصل کر کے لاڑکانہ پہنچ گئے ہیں، اس حوالے سے ماہر بائیولاجسٹ کا کہنا ہے دو روز کے اندر مشینری انسٹالیشن کے بعد پہلا سیمپل لے کر مقامی سطح پر کورونا کا پہلا ٹیسٹ لیا جائے گا، ٹیسٹ کامیاب ہونے کے بعد کورونا لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح کروایا جائے گا جبکہ لیبارٹری کے مکمل قیام کے بعد ڈویڑن کے پانچوں اضلاع سے مجموعی طور پر یومیہ بنیادوں پر 2 سو سیمپل ٹیسٹ ہونگے جبکہ ضرورت پڑنے پر ٹیسٹنگ کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔