جاپان کے وزیرِاعظم آبے شِنزو نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر ہنگامی حالت میں 31 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ لیکن انہوں نے مزید کہا کہ اگر صورتحال بہتر ہو گئی تو یہ ہنگامی حالت مذکورہ تاریخ سے قبل بھی ختم کی جا سکتی ہے۔ آبے نے یہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر پہلے کے مقابلے میں ایک تہائی ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان کورونا وائرس کے پھیلاو کو قابو میں لانے کیلئے درست سمت پر ہے۔