یورپ کے 30 بہترین ساحلوں میں ترکی سے 5 ساحل شامل

 ترکی کے سیاحتی دارالحکومت انطالیہ کی تحصیل پاتارا اور چیرالی کو برطانوی اخبار دی گارڈیئن نے یورپ کے 30 بہترین ساحلوں میں شامل کیا ہے۔قمر بلدیہ کے چیئرمین نجاتی توپال اولو نے تحریری بیان میں واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد چھٹیاں منانے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے لیے بہترین ساحلوں کی فہرست تیار کرنے والے برطانوی اخبار میں انطالیہ سے 2 سمیت ترکی سے 5 بیچز کو جگہ دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا علاقہ مقامی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے توجہ مرکز بننے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ مقام کاریٹا کاریٹا کچھووں کا بھی مرکز ہے۔ ہم نے ٹورزم سیزن کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن