راولپنڈی (پ ر) انتہائی غریب و نادار 11 سالہ بچہ محمد ابراہیم ولد عدیل مغل بلڈ کینسر میں مبتلا ہو گیا جو سی ایم ایچ راولپنڈی وارڈ لیول II بیڈ نمبر 25 سولجر وارڈ میں داخل ہے کے والدین نے وزیر اعظم پاکستان عمر ان خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک صاحب سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ اللہ رب العزت کی رضا کیلئے ان کے بیٹے کا کینسر کا علاج کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چند روز سے ان کا بچہ سی ایم ایچ راولپنڈی میں داخل ہے لیکن ان کے پاس تمام جمع پونجی ختم ہو چکی ہے بچے کے والد سے اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے 03145183010