مری کے تمام بازاروں میں مہنگائی عروج پر ، عوام رُل گئے  

May 06, 2021

 مری(نامہ نگار خصوصی )حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، رمضان المبارک کے آخری  عشرہ میں بھی انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح  ناکام نظر آرہی ہے جس کے باعث مری کے تمام بازاروں میں مہنگائی اپنے عروج پر  ہے ،غریب اور کم آمدنی والوں کا رمضان میں بھی پریشانیاں کم نہیں ہوسکیں،گراں فروشوں کوکوئی بھی پوچھنے والا نہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ،پرائس کنٹرول کمیٹیوں سمیت سب ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، عوام کی جانب سے شکایات  کے باوجود مقامی انتظامیہ کاروائی سے گریز کر رہی ہے ۔ عام آدمی کی روزمرہ کے استعمال کی اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے غریب اپنے بچوں کو دووقت کی روٹی دینے سے بھی اب قاصرہوچکا ہے حکومتی دعوؤں میں مہنگائی میں کمی کے راگ الاپے جارہے ہیں لیکن حقیقت میں مہنگائی میں کمی کے بجائے ہرروز اضافہ ہورہا ہے جس سے عام آدمی کی قوت خرید ختم ہوکررہ گئی ہے غریب اور کم آمدن والے افراد نے حکومت پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر راو لپنڈ ی  سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹر ول کرنے کے فوری اور سخت اقدامات کئے جائیں ۔

مزیدخبریں