بیول( نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما لالہ شبیر نے کہا کہ این اے 249کے الیکشن کے بعد حکومت کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی الیکشن سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکی اب وہ تبدیلی چاہتی ہے حکمرانوں نے تین سالوں میںصرف اپنی تجوریاں بھری ہیں عوام کو صرف مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت کے سواکچھ نہیں دیا ہے عوام کی آنکھیں اب کھل گئی ہیں انہوں نے دیکھ لیا کہ حکمرانوں نے تین سالوں میں عوام کو مایوس کیا صرف جھوٹے وعدے کیے گئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا اب آمدہ الیکشن میں حکمرانوں کا بوریا بستر گول کر دیں گے اور پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی اور ملک میں حکومت بنائے گی اور پھر ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھے گا۔