اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونا افواہ ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔9 اور 11ویں کلاس کے امتحانات متعلقہ بورڈز کے وقت کے مطابق لیے جائیں گے۔