لاہور ( نیوز رپورٹر )سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے ایف سی اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم شہدائ کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، دہشتگردی کی جنگ میں بہادر پاکستانی قوم نے بھاری قیمت ادا کی ہے، دہشتگرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ اعجازاحمدچوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے بھرپوراقدامات اٹھائے ہیں، ملک درست سمت میں گامزن ہے اور عالمی ادارے بھی جس کے معترف ہیں، وزیراعظم عمران خان نے تمام فیصلے ملکی بہتری کے لئے کئے ہیں۔