انقرہ (نیٹ نیوز) سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ترک صدر طیب اردگان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے ڈائریکٹوریٹ تعلقہ عامہ کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان اور طیب اردگان نے دونوں ممالک کے تعلقات پر پڑنے والے مسائل کا جائزہ لیا اور مزید تعاون کے لیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔