لاہور(کامرس رپورٹر ) پولیمر ویسٹ امپورٹر اینڈ ری سائیکلر ایسوسی ایشن کے مطالبات فوری حل کئے جائیں۔حائل انتظامیہ کو فوری تبدیل کیا جائے۔یہ مطالبہ ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے پولیمر ویسٹ امپورٹر اینڈ ری سائیکلر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پولیمر ویسٹ امپورٹر اینڈ ری سائیکلر ایسوسی ایشن کے عہدہداران نے ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم کو انڈسٹری کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ جائز کام وزارت ماحولیات میں روکے ہوئے ہیں،ان کے حل کے لئے ایف پی سی سی آئی اپنا کردار ادا کرے۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے پی ڈبلیو آئی اے آر اے کے عہدہداران کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ایف پی سی سی آئی آپ کے جائز مطالبات کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گئی۔