واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے کو تضحیک آمیز قرار دیدیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹوئٹر فیس بک اور گوگل کا اقدام تضحیک آمیز اور ہمارے ملک کیلئے پریشان کن ہے۔ امریکی ووٹرز آزادی اظہار پر پابندی کے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔