کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نواحی علاقے کلکان میں بدھ کے روز صحت کارکنوں کو لے جانے والی منی بس بم دھماکے کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے شِنہوا کو بتایا کہ اس انتہائی افسوسناک واقعہ نے ایک شخص کی جان لے لی اور 3 دیگر زخمی ہوئے ، یہ واقعہ صبح کے وقت کابل کو شمالی صوبوں سے ملانے والی سڑک پر کلکان کے علاقے میں پیش آیا۔اس اہلکار نے مزید تفصیلات فراہم کئے بغیر بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
کابل میںطبی عملے کی گاڑی پربم حملہ، ایک ہلاک ، 3 زخمی
May 06, 2021