بک ہونے والے  فلیٹس کی عید  کے بعد دوبارہ نیلامی ہو گی: ایڈمنسٹریٹر

 ملتا ن (سماجی رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر ضیاء اللہ سمبل نے کہا ہے کہ بورڈ کی طرف سے 12 کنال اراضی پر ایک ارب کی خطیر رقم سے 69 عدد رہائشی فلیٹس تعمیر کئے گئے ہیں۔  القائم ٹاؤن کے نام سے تعمیر کئے جانے والا یہ  منصوبہ شہریوں کو انتہائی کم نرخوں پر  فلیٹس فراہم کرے گا۔ عید کے بعد دوبارہ ان کی نیلامی ہو گی جس میں عام آدمی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی کم ریٹ مقرر ہوں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ  نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ اور رہائشی فلیٹس کا مقصد عام آدمی کو  انتہائی کم ریٹ ؎پر اڑھائی مرلہ اور تین مرلہ پر مشتمل فلیٹ  فراہم کرنا ہے اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ممکن کوشش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن