پاکستانی سفارتحانوںکا نو آباد یاتی رویہ نا قابل قبول،درست نہ کیا تو نقصان ہو گا:عمران

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفراء سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ سعودی عرب کے پاکستانی سفارتخانے میں کچھ پریشان کن صورتحال سامنے آئی۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کا فیڈ بیک مانگا تو حیران کن صورتحال تھی۔ خواہش ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سفیروں کا رویہ اچھا ہو۔ اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر سے ملک دیوالیہ ہونے سے محفوظ رہا۔ بدقسمتی سے پاکستانی سفارتخانوں کا اپنے شہریوں سے مناسب رویہ نہیں ہوتا۔ سفارتخانوں کا کام اپنے شہریوں کو سروسز دینا ہے۔ پاکستان کے معاشی حالات خراب ہیں۔ مجھے جتنی توجہ سفراء پر دینی چاہئے تھی نہیں دی۔ مجھے سٹیزن پورٹل پر بھی سعودی عرب سفارتخانے کی شکایات ملیں۔ پڑھے لکھوں سے سفارتخانوں کا رویہ ٹھیک ہوتا ہے۔ مزدور طبقے سے نہیں۔ سفارتخانوں والا نو آبادیاتی دور والا رویہ ناقابل قبول ہے۔ جب حکومت میں آئے تو اس بارے میں گائیڈ لائنز بھی دیں‘ پاکستانی سفارتخانے جس طرح چل رہے ہیں اس طرح مزید نہیں چل سکتے۔ پاکستانی سفارتخانوں سے اپنے شہریوں کو 17 مختلف خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ سفارتخانوں سے متعلق معمول کی کمیونیکیشن کا سسٹم ہی نہیں ہے۔ ہم اپنے رویئے درست نہیں کریں گے تو اپنا ہی نقصان کریں گے۔ سفارتخانے کے پاس شہریوں کو سہولیات دینے کا کوئی پلان موجود نہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے انتظامات مکمل ہو گئے۔ پاکستان کے حکومتی وفود 2 سے 3 مراحل میں سعودی عرب پہنچیں گے۔ وزیراعظم دو روز بعد سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ پاکستان کا پہلا حکومتی وفد اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہو گیا۔ پاکستانی وفد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم شامل ہیں۔ وفد میں قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی دفاع کے چیئرمین امجد خان نیازی شامل ہیں۔ پاکستانی وفد کی سعودی عرب میں بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق آج اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ سرکاری وفد وزیراعظم کی سعودی عرب آمد سے قبل ضروری امور نمٹائے گا۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے وزیراعظم کو محکمہ صنعت و تجارت کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور محکمانہ امور اور پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز پر تیزی سے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے محکمہ صنعت و تجارت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر کو ہدایت کی کہ اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...