اسلام آباد( نا مہ نگار)قازقستان کے وفد نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز(نمل) سے چار ہفتوں کااردو اسپیشل سرٹیفیکیٹ مکمل کر لیا، اس ضمن میں منعقدہ تقریب میں ریکٹر نمل میجر جنرل محمد جعفر (ر) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ دائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر محمدبدرملک، پرو ریکٹر اکیڈمکس پروفیسر سفیر اعوان، ڈین لینگوئجزشاہد صدیقی ،ڈا ئر یکٹر ایڈمنسٹریشن بریگیڈئیر (ر) احمد سلمان ،صدر شعبہ اردو اور فیکلٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔