نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی کسانوں کا اپنے مطالبات منوانے اور متنازعہ زرعی قوانین کے خاتمہ کیلئے احتجاج بدستور جاری ہے۔ مودی حکومت نے پھر دھمکی دی ہے اگر دھرنے والے پرامن منتشر نہ ہوئے تو سخت ایکشن لیا جائے گا لیکن مظاہرین بھی ڈٹ گئے۔ انہوں نے تحریک کئی ماہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کسان مورچہ کے چیئرمین نے کہا مودی سرکار کرونا کے پیچھے چھپ رہی ہے۔
منتشر ہونے کی مودی سرکار کی دھمکی مسترد ، اھتجاج کئی ماہ جاری رہے گا : بھارتی کسان
May 06, 2021