برکی: پولیس ٹیم پر شہریوں کا تشدد، گھونسوں کا استعمال، وردی پھاڑ دی 

لاہور (نامہ نگار) برکی کے علاقے پھلروان میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے والی پولیس ٹیم کو شہریوں نے مکوں اور گھونسوں سے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا ہے۔ پولیس کانسٹیبل شاہد حسین زخمی اور چوکی انچارج پھلروان اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید نقی علی کی وردی پھٹ گئی۔برکی پولیس نیچوکی انچارج پھلروان اسسٹنٹ سب انسپکٹر سیدنقی کی مدعیت میں21 شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان میں عمار ، شارق، عبدالرحیم،وقاص شامل ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف تھانوں میں 155 مقدمات درج کئے گئے۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا وبا میں شدت کے پیش نظر لاہور پولیس شہریوں کی زندگی اور صحت کی حفاظت کے لئے انتہائی متحرک ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن