پنجاب یونیورسٹی میں ڈین تعیناتی کی  منصوبہ بندی کے خلاف پنجاب اسمبلی  میں تحریک التوائے کار جمع 

May 06, 2021

لاہور(این این آئی) جعلی سازی کرنے والے پروفیسر کو پنجاب یونیورسٹی میں ڈین تعیناتی کی منصوبہ بندی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔تحریک التوائے کار کے متن میں کہا گیا کہ ڈاکٹر ممتاز انور پر 29 اکتوبر 2011 کے سینڈیکیٹ اجلاس میں جعل سازی پر شوکاز نوٹس کی سفارش ہوئی۔ڈاکٹر ممتاز انور کے خلاف پیڈا ایکٹ کی کارروائی کی بھی سفارش کی گئی۔ڈاکٹر ممتاز انور نے 2002 میں اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی ہونے کے لئے جعلی سرٹیفکیٹس جمع کرائے۔

مزیدخبریں