دیہی علاقوں میں سبق ڈیجیٹل لرننگ سے20ہزار سے زائد طلبا ء فیضیاب

کراچی( نیوز رپورٹر)سبق (SABAQ)نے اسکول ایجوکیشن لٹریسی ڈپارٹمنٹ(ایس ای ایل ڈی)،یونیسیف اور ملالہ فنڈ کے اشتراک سے سندھ کے تین اضلاع بدین،ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہ یار میں67اسکولوں میںکامیابی کے ساتھ SELDلرننگ ایپلیکیشن کا آف لائن ورژن رائج کردیا۔ مرکب لرننگ کے اس ماڈل کے ذریعے ٹیبلٹس کا استعمال کرتے ہوئے 20,776طلباء کو کلاس روم اور احتیاطی لرننگ کیلئے ڈیجیٹل لرننگ تک رسائی حاصل ہوئی۔SELDلرننگ ایپ میںپری پرائمری اور پرائمری کلاسوں کیلئے انیمیٹڈ وڈیو لیسنز،اسٹوریز،فلپ بکس اور کوئز کی شکل میںمواد موجود ہے ۔اس ایپ کا مقصد کوویڈ19کے بحران کے دوران KG-5کیلئے سندھ کے تعلیمی نصاب کے مطابق ڈیجیٹل لیسنز کی فراہمی ہے ۔مزید بر آں ،یہ ایپ تین زبانوں،اردو ،ابگریزی اور سندھی میںدستیاب ہے ،تاکہ مختلف علاقوںسے آنے والے طلباء اس سے استفادہ کرسکیں۔سبق اور اسکول ایجوکیشن لٹریسی ڈپارٹمنٹ نے اسکولوں میں مرکب لیسنز کے نفاذ کیلئے ٹیسٹ پاس کرنے والے سرکاری اساتذہ منتخب کئے ہیں،سرکاری اسکولوں میںSELDایپ کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکنالوجی پر مبنی سبق کی فراہمی کیلئے مجموعی طور پر 89اساتذہ کی تربیت کی گئی ہے ۔چونکہ یہ سرکاری اسکولوں میں جدت لانے کا باعث بنیں گے۔

ای پیپر دی نیشن