مانگے تانگے کی حکومت کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہے:طارق محمود ڈوگر

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 137کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ مانگے تانگے کی حکومت کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہے، (ن)لیگ کے کسی بھی رہنما نے حکمرانوںسے کبھی این،آر،او کی بھیک مانگی ہے نہ آئندہ ممکن ہے پارٹی رہنمائوں کا دامن کرپشن سے پاک ہے حکمران سیاسی انتقامی کاروائیوں کے سہارے پارٹی رہنمائوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، اپنے بیان میں  انہوںنے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کے خلاف بیان بازی اور میڈیا ٹرائل کرتی آرہی ہے مگر اب انکا یہ کھیل زیادہ دیر چلنے والا نہیں۔

ای پیپر دی نیشن