گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نبی اکرم ؐ کے فدائیوں، مومن مسلمانوںکی شہادتوں سے تاریخ اسلام بھری پڑی ہے مگر کعبۃ اللہ میں پیدا ہونے اور کوفہ کی مسجد میں شہات کا خاصہ صرف اور صرف حضرت علی المرتضی ؓ شیرخدا خیبر شکن کا ہے اور خانہ کعبہ سے لے کر کو فہ کی مسجد تک آپ ؓ کی زندگی ہر لمحہ قابل رشک ، بے مثال اور باعث تقلید ہے اور ماہ صیام کے آخری عشر ے کی ابتداء خاص طور پر شہادت علی ؓ ہے حضور ؐ کے اعلان اظہار نبوت پر دس سال کی عمر میں اسلام کی دعوت کو قبول کرنا اور ساری زندگی حضور ؐ سے وفا نبھانے کا عہد بھی حضرت علی ؓ کا خاصہ ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار انٹر نیشنل سنی علماء و مشائخ کونسل پاکستان کے سنٹرل پریذیڈنٹ ممتاز مذہبی سکالر مفتی الحاج پیر رانا غلام مصطفی چشتی مدنی نے شہادت علی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔