شیخوپورہ+اجیانوالہ(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور کردارادا کررہے ہیں ،ختم نبوت ؐ پر یورپی ممالک کو وزیراعظم کا پیغام بھی پوری امت مسلمہ کا پیغام ہے جس سے کفر کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلمان ہر نقصان اور ظلم ایک ساتھ برداشت کرسکتا ہے مگر وہ توہین رسالت کسی بھی صورت میںبرداشت نہیںکریگا دریں اثناء ڈاکٹر محمد اسلم شا ہ کے سالانہ ختم و افطا ر ڈنر میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہو ئے حاجی غلام نبی ورک نے کہا رمضان المبارک میں ہم اپنے رب کریم کوراضی کرکے دنیااورآخرت کوسنوارلیں اورخلوص نیت سے گناہوں پرندا پرندامت کے آنسوبہائیں تاکہ ان مشکل ترین حالات کوہماراکریم رب تبدیل فرمادے اوراپنی ساری مخلوق کواس وباء سے نجا ت دے دے۔ ا س موقع پر، محمد آصف شاہ ،سید غضنفر شاہ ،ملک صلاح الدین ڈوگر ،شمشیر بلوچ چو ہدری شریف بھٹی ،سید آفتاب اسلم شا ہ ،سید ناصر حسین شا ہ ،سید سلیم حسین شا ہ سید افتخا ر حسین شا ہ ،سید تیظیم حسین شا ہ ،ڈاکٹر رانا خضر حیا ت ،لیاقت ڈوگر ،عاقب ڈوگر بھی موجود تھے۔