اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد نے اسلام آباد میں اینٹی بے نامی ایڈجیوڈیکیٹنگ اتھارٹی سیکریٹیریٹ کا سنگ بنیا د رکھا۔ اس موقع پر اینٹی بے نامی ایڈجیوڈیکیٹینگ اتھارٹی کے چئیرمین محمد علی ، ایف بی آر کے ممبر فیٹ و ڈائیریکٹر جنرل اینٹی بے نامی سید ندیم حسین رضوی ، ممبر ایڈمن بختیار محمد اور دیگر ممبران و افسران بھی موجود تھے۔چئیرمین اینٹی بے نامی ایڈجیوڈیکیٹنگ اتھارٹی نے اتھارٹی کی اب تک کی کارکردگی کے بارے میں بتایا اور کہا کہ 95 ریفرنسز میں سے 68 ریفرنسز پر فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ ان 68 ریفرنسز میں سے 52 ریفرنسز سے متعلق 15 ارب روپے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کو بے نامی قرار دیا جا چکا ہے جن کی مارکیٹ قیمت 15 ارب روپے سے بھی زائد ہے۔ اس موقع پر چئیرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کے اینٹی بے نامی ایڈجیوڈیکیٹنگ اتھارٹی کے سکریٹیریٹ کے سنگ بنیا د سے اتھارٹی کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔
چیئرمین ایف بی آر نے اینٹی بے نامی ایڈجیوڈیکیٹنگ سیکرٹریٹ کا سنگ بنیا د رکھ دیا
May 06, 2021