ڈہرکی (نامہ نگار) ڈہرکی بلدیہ میں سیاسی مداخلت، ایڈمنسٹریٹر نے ملازمین کی عید تنخواہ کرنے سے انکار کردیا، ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا، ملازمین کی تنخواہ نہ ہونے پر ٹائون آفیسر نے چارج چھوڑنے کی دھمکی دے گی، ایڈمنسٹریٹر ملازمین کی تنخواہ کرنے سے انکار کرکے کمشنر سکھر کی افطار پارٹی پر چلے گئے، تفصیلات کے مطابق ڈہرکی بلدیا میں سیاسی مداخلت مزید بڑھ گئی ہے، بلدیا ایڈمنسٹریٹر رضوان نظیر نے ملازمین کی عید تنخواہ کرنے سے انکار کردیا ہے، بلدیا میں کام کرنے والے 400سے زائد ملازمین عید کی تنخواہ سے محروم ہو گئے ہیں، گزشتہ روز ملازمین ایڈمنسٹریٹررضوان نظیر سے ملنے دفتر گئے لیکن ملنے سے انکار کرتے ہوئے ڈی سی آفیس روانہ ہوگئے، رابطہ کرنے پر ایڈمنسٹریٹر رضوان نظیر نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سکھر نے مجھے ملازمین کی تنخواہ کرنے سے روک دیا ہے، جس کی وجہ سے میں ملازمین کی تنخواہ نہیں کروں گا، دوسری طرف رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سکھر انور رک نے بتایا کہ میںنے ملازمین کی تنخواہ بند کرنے سے نہیں روکا ہے، تنخواہ جاری کرنا ایڈمنسٹریٹر اور ٹائون آفیسر کا کام ہے میرا نہیں ہے، دوسری طرف ایڈمنسٹریٹر رضوان نظیر کی طرف سے ملازمین کی تنخواہ کرنے سے انکار پر ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، متاثر ملازمین منیر احمد سومرو، شوکت دائود پوتہ، شفیق مسیع، رحیم مہر، رمضان سومرو، خالد ماکو، اکبر سومرو، ولی محمد مہر، عبدالحنان کانجو اور دیگر نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر رضوان نظیر نے ہمارے دو ماہ کی تنخواہ دینے سے انکار کردیا ہے، تین ماہ کی تنخواہ سے گزشتہ ماہ صرف دو ماہ کی ہی تنخواہ کی گئی اور یقین دہانی کرائی گئی کہ عید پر اکٹھے دو تنخواہیں ملازمین کو جاری کی جائیں گی، عید میں باقی کچھ روز باقی ہے ہیں۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔
میرپورخاص (بیورورپورٹ) میونسپل کمیٹی میرپورخاص میں 1500 سے زائد ملازمین و پینشنرز کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہوسکی۔ تنخواہوں کی ادائیگی میں اکثر تاخیر کا تسلسل جاری، غریب ملازمین و پینشنرز ماہ مقدس میں تنخواہوں کی تاحال عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج۔ جنرل سیکرٹری میونسپل لیبر یونین بابر حسن نے کہا ہے کہ بلدیہ ایڈمنسٹریٹر اور اکائونٹ افسر کی غفلت سے جان بوجھ کر ملازمین کو ہر ماہ پریشان کیا جارہا ہے لاکھوں روپے کے مشکوک بل بھاری کمیشن کی خاطر دستخط کردیے گئے لیکن ملازمین کی جائز تنخواہوں کا بل مقررہ وقت پر دستخط نہیں کیا جاتا۔ او پی ایس اکائونٹ افسر اقبال شاہ تمام مسائل کی جڑ ہیں۔ ہم نے ڈپٹی کمشنر کو بھی درخواست جمع کرادی ہے اگر اسی طرح تنگ کیا جاتا رہا تو ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔ چیف سیکرٹری سندھ اور متعلقہ حکام اسکا فوری نوٹس لیں اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف فوری کاروائی کریں اور اہل افسران کی تعیناتی کی جائے۔
عید سر پر آگئی، ڈہر کی اور میر پور خاص کے سیکٹروں بلدیاتی ملازمین تنخواہوں سے محروم
May 06, 2021