رمضان المبارک میں بھی غلاظت کے ڈھیر نہ اٹھائے جاسکے

سکھر (بیورو رپورٹ)  سکھر میونسپل کارپوریشن سمیت، منتخب نمائندگان ،محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران و صفائی عملے کی نااہلی کی وجہ سے شہر کے  رہائشی ،تجارتی و کاروباری مراکز کے بعد شہر کی مصروف ترین سڑکوں سمیت رہائشی علاقوں کی گلیاں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے صفائی عملے کی غفلت کی وجہ  شہری و تجارتی مرکز گندگی کے ڈھیر میں تبدیل نظر آتے ہیں کچہرے سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے شہر میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے شہری حلقوں سمیت شہریوں و دکانداروں نے سکھر انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ، منتخب نمائندگان ،کمشنر سکھر ،ڈپٹی کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر سکھر ، میونسپل کمشنر و دیگر متعلقہ اداروں کے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن