پڈعیدن(نامہ نگار) قومی شاہراہ پر بھریاسٹی کے قریب دالی موری اسٹاپ کے مقام پر کراچی سے پنجاب جانے والی تیز رفتار کار اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار ڈرائیور شہزاد اشرف آرائیں موقع پر ہی جابحق ہو گیا جبکہ دو افراد محمد سیفل اور حمادالحسن آرائیں شدید زخمی ہو گئے ،جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔واقعے کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر جابحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق جابحق اور زخمی افراد حیدر آباد سے پنجاب کے شہر احمد پور ضلع بہاولپور کے رہائشی ہیں ورثہ کو اطلاع دی گئی ہے جبکہ ٹرالر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔