سندھ کو اس کے حصے کے پانی سے محروم کیا جارہا ، سسی پلیجو

کراچی (وقائع نگار) پیپلزپارٹی کی رہنما  سینیٹر سسی پلیجو نے اپنے ایک  بیان کہاہے کہ ایک بار پہر سندھ کو اپنے حصے کے پانی سے محروم رکھا جارہا ہے،ارسا سندھ میں جان بوجھ کر قحط سالی کی صورتحال پیدا کررہا ہے،صورتحال ایسی ہوگئی ہے کہ کوٹڑی ڈاؤن اسٹریم پر پانی نہ ہونے کہ برابر ہے،خاص کرکے سندھ کے ساحلی پٹی والے علاقے بدین,ٹھٹھہ اور دیگر اضلاع میں پانی کی قحط سالی ہے،سندھ کے ارسا کے ممبر نے بھی ارساچیئرمین کواحتجاجی خط بھی لکھا ہے,،سینٹرسسی پلیجو کامزیدکہناتھاکہ کینالز کو غیر قانونی بہانہ بند کیا جائے اس طرح سندھ کا پانی دوسرے صوبیکودیاجارہاہے،سازش کے تحت سندھ کیساتھ ہر سیزن میں یہ صورتحال پیدا کی جارہی ہے،سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہ ملنے کی وجہ سے صوبے کے کاشتکار وقت پر فصل کاشت نہیں کرپارہے،بدین, سجاول, ٹھٹہ سمیت ساحلی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنہ ہے،دریاء اور کینالز میں سندھ میں اس وقت جتنا بھی پانی موجودہیکوشش کی جائے کہ برابری کی بنیادپر تقسیم کیا جائے،پیپلزپارٹی کے سینٹرکاکہناتھاکہ  حکومت سندھ کو نقصان پہنچانا بند کرے, پانی نہ ملنے کی وجہ سے سندھ کے کاشتکار پریشان ہیں۔

ای پیپر دی نیشن