کراچی (نیوز رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہونے کے باوجود حکمراں کراچی کی آبادی کو صحیح گنتے ہوئے ڈرتے ہیں، متنازع مردم شماری کو منظور کروا کہ کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ میں پٹنہ برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غلط مردم شماری کو تسلیم کرلینا ناقابل معافی ہے کیونکہ یہی غلط مردم شماری نئی مردم شماری کی بنیاد ہوگی لحاظہ اس غلط مردم شماری کو درست تسلیم کرنے کے بعد جتنی بھی مردم شماری کرالی جائے کراچی کی گنتی درست نہیں ہوسکتی۔ یہی وجہ ہے کہ آج کراچی پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی معاشی شہ رگ کے خلاف اس ظلم پر خاموش نہیں بیٹھے گی اور عوام کی صحیح گنتی کے لیے ہر حد پار کر جائے گی۔