ملتان(سپیشل رپورٹر)سمپارس یونین کے وفد نے مرکزی چیف آرگنائزر مہر عبد الخالق کی سربراہی میں ڈی ایس ملتان مبشر نوید سے ملاقات کی ملاقات میں سمپارس ملتان اور ڈی ایس کے مابین غلط فہمیاں کو دور کیا گیا مہر عبدالخالق نے کہا کہ ملازمین کو درپیش مسائل کے حل اور ملازمین کے لیے آؤٹ آف دی وے جا کر آسانیاں پیدا کرنے میں ڈی ایس ملتان مبشر نوید کا اہم کردار ہے جو کہ یقیناً قابل ستائش ہے ہم بطور یونین نوید مبشر کے ملازمین اور ڈویڑن کے لیے مثبت کردار کا اعتراف کرتے ہیں۔