مونسنٹو ٹیکنالوجی کا استعمال ،بھارت میں کپاس کی پیداوار چار کروڑ گانٹھ تک پہنچ گیا

May 06, 2021

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) مونسنٹو اور بائر کراپ سائنس کی ریگولیٹر سائنس ٹیم پاکستان کے انچارج محمد عاصم سے ان کے آفس میں ریجنل کمیٹی برائے کاٹن اینڈ ٹیکسٹائل کے سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور بزنس مین پینل کے چیئرمین میاں انجم نثار کی قیادت میں ملاقات کی اس ملاقات میں مونسٹو ٹیکنالوجی کی پاکستان اور بھارت کی کپاس کی پیداوار میں فرق پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کس طرح پاکستان اور بھارت کے مابین کپاس کی پیداوار کے حجم میں نمایاں فرق عمل میں آیا اور پاکستانی کپاس کی پیداوار بھارتی کپاس کی پیداوار کے مقابلہ میں چوتھائی حصہ بھی نہیں رہی اور بھارت مونسنٹو ٹیکنالوجی استعمال کرکے اپنی کپاس کی پیداوار ایک کروڑ گانٹھ سے چار کروڑ گانٹھ تک پہنچ گیا اور پاکستان تاحال 56لاکھ گانٹھ تک کپاس کی پیداوار رہ گئی ملاقات میں مونسنٹو کی 2007ء سے اب تک حکومت پاکستان کے ساتھ مختلف ادوار میں اپنے معاملات کی تفصیلات سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔

مزیدخبریں