گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر ذوالفقار احمد گھمن اور ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کی خصوصی کاوشوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ کو پرائیویٹ ہاسپٹلز ایسو سی ایش کی طرف سے کرونا کے مریضوں کی انتہائی نگہداشت کیلئے 5 وینٹی لیٹرز مل گئے ہیں جن کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی مجمو عی تعداد 28 ہو گئی ہے یہ بات ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فضل الرحمن نے وینٹی لیٹرز کی موجودہ صورتحال کے حوالہ سے بتائی انہوںنے بتایاکہ سر کاری طو رپر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پہلے سے ہی 23 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں اور مزید 5 وینٹی لیٹرز کے اضافہ سے مریضوں کے علاج معالجہ میں مزید بہتری آئے گی۔