لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈاتھارٹی کا میٹھی عید سے قبل مٹھائی کارخانوں کی چیکنگ اور کریک ڈائون،صوبہ بھر میں 1755 سویٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر263 کو بھاری جرمانے جبکہ معمولی نقائص پر459 یونٹس کو اصلاحی نوٹسزجاری کیے گئے۔ لاہور زون میں 601، راولپنڈی 595،ملتان 360 اورمظفر گڑھ زون میں 199 پروڈکشن یونٹس کو چیک کیا گیا۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران2ہزار 578 گندے انڈے، 1430 لٹر مشروبات، 645 لٹر گندہ آئل، 200 من ناقص مٹھائی اور بھاری مقدار میں کھلے رنگ تلف کردیے گئے۔فوڈسیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کرتے ہوئے ٹیکسٹائل رنگوں، سکرین، مصنوئی فلیورزاور کیمیکلز کے استعمال پر یونٹس کو جرمانے عائد کیے۔