خانیوال (رضا قادری ) پتوکی کے بیوپاریوں سے مقابلہ میں مارے جانے والے ڈاکو اور فرار ڈاکوؤں کے زیر استعمال موبائلز میں خواتین کے نام سمیں شامل تھیں ڈاکوؤں کا گینگ جیل میں تشکیل پایا جیل کی دوستی بین الصوبائی گینگ کا باعث بنی ، میاں چنوں میں بھی 70لاکھ روپے کی ڈکیتی کا انکشاف بیوپاریوں نے اسلحہ چھین کر تمام گولیاں ڈاکوؤں پر داغ دیں تھیں تفصیل کے مطابق پتوکی کے بیوپاریوں نے کچھ ہی روز قبل ایک واردات کے دوران ڈاکووں سے اسلحہ چھین کر دو ڈاکوؤں کو کیفرکردار تک پہنچا دیاتھا اور دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا اس واردات کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آرہے ہیں ،جب پولیس جائے واردات پر پہنچی اور اسلحہ قبضہ میں لیا تو معلوم ہوا کہ کسی بھی گن میں کوئی گولی باقی نہیں بچی بیوپاریوں نے اسلحہ چھین کر تمام گولیاں انہیں پر داغ دیں ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کا یہ گینگ جیل میں تشکیل پایا جیل کی دوستی بین الصوبائی گینگ میں تبدیل ہوگئی جنہوں نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیس کو بے بس کرکے رکھ دیا میاں چنوں میں بھی 70لاکھ کا ڈاکہ ڈالا ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے پاس ڈکیتی میں چھینے گئے موبائلز تھے جن میں مختلف خواتین کے نام سے جاری ہونے والی سمیں تھیں جو خواتین کو امداد کا لالچ دے کر اپنے ٹارگٹ پورے کرنے والے فرنچائزوں نے تقسیم کی تھیں۔ پولیس ان سموں کے ڈیٹا پر کام کررہی ہے۔یہ سمیں جن فرنچائز سے جاری ہوئیں ان کے خلاف ایکشن متوقع ہے تاہم پتوکی کے بیوپاریوں کے ہاتھ اس گینگ کی شامت تو آگئی مگر ضلع پولیس اب تک فرار ہونے والے ساتھی ڈاکوؤں کو پکڑنے میں مکمل ناکام ہے۔
ڈاکوؤں کے زیر استعمال موبائل سمز خواتین کے نام نکلیں
May 06, 2021