آئی پی پیز کو پہلی قسط ادا کرنیکی منظوری، 12 کی روکدی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر  خزانہ شوکت  ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرائ‘ مشیران‘ معاونین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی پہلی قسط کے اجراء کی سمری پر غور کیا گیا۔ سینتالیس میں سے 35 آئی پی پیز کو پہلی قسط کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ نیب تحقیقات سے متعلقہ 12 آئی پی پیز کو ادائیگی روک دی گئی۔ این ٹی ڈی سے  کے الیکٹرک کو اضافی بجلی کی فراہمی کی منظوری دی۔ سیکرٹری  پاور ڈویژن نے کے الیکٹراک کی جانب سے عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھایا۔ واجبات کے معاملے پر بات چیت کیلئے اسد عمر کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم کر دی۔ بجلی صارفین کیلئے پاور سبسڈی کی ری ٹارگٹنگ  کی سمری کی منظوری دی گئی۔ این ڈی ایم اے کیلئے 6 ہزار میٹرک ٹن آکسیجن درآمد کیلئے ایک ارب 80 کروڑ کی گرانٹ منظور کر لی۔ کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی کی اپ گریڈیشن کیلئے 11.5 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دی۔ وزارت دفاعی پیداوار کو نیشنل بنک بحرین کے قرضے کی واپسی کیلئے 80 کروڑ کی منظوری دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 57 کرورڑ کی گرانٹ منظوری دی۔ فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کیلئے ایک ارب 56 کروڑ کی منظوری دی۔ علاوہ ازیں  وزیر خزانہ شوکت ترین سے سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان محمد خان خورشید نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ جی بی اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن