ملتان( نیوز رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران کریانہ ریٹیلر پنجاب کا اجلاس صدر میاں آفاق احمد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک صفدر نواز، شیخ محمد اسلم، شیخ یونس قریشی، احمد علی قمر، چوہدری یحییٰ، محمد حسنین، شوکت علی، حاجی فیاض، احمد علی، محمد نعمان، محمد قاسم، چوہدری عبدالجبار، محمد بلال، محمد زاہد،محمد ناصر، محمد نواز، محمد علی قمر، بشیر احمد، شیخ اسلم، محمد قیوم، خالد احمد و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر میاں آفاق انصاری نے کہا چند شرپسند عناصر، سرکاری مافیا نے میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دیں ہیں مافیا یہ چاہتے ہیں کہ ہم ان کے مقاصد کے لئے انہیں چینی مہیا کریں اور ہمارے انکار پر ہمارے خلاف درخواستیں دینا شروع کردی ہیں ۔ ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان شرپسند عناصر کو بے نقاب کیا جائے ورنہ ہم 8000 کریانہ دکانداران مجبوراً ہڑتال اور مظاہرہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔