قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ زمبابوے کے بعد وطن واپسی کی اجازت مل گئی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر )سول ایوی ایشن نے کیٹگری سی کے ممالک میں شامل زمبابوے سے قومی ٹیم کی وطن واپسی کیلئے خصوصی اجازت دیدی۔قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے سے واپسی کیلئے سی اے اے نے این او سی جاری کر دیا ہے۔ کرونا کے تناظر میں پی سی بی نے قومی ٹیم کی واپسی کیلئے این او سی کی درخواست کی تھی۔29رکنی سکواڈ11مئی کوپی آئی اے کی خصوصی پروازسے وطن واپس پہنچے گا۔ کرکٹ ٹیم کو واپسی پر پی سی آر ٹیسٹ اور کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ٹیم کو 7 سے 10 دن تک گھروں پر قرنطینہ بھی لازمی کرناہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...